10 جنوری 2012 - 20:30

جاپان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات سے حل کیا جائے۔

ابنا: جاپان کے وزیر خارجہ کوئيچیرو گمبا نے ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی۔

جاپان کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے یہ کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ کی پابندیوں کونظر انداز کرتے ہوئے ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ جاپان کے وزیر خزانہ امریکی وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے جاپان کے اس فیصلے سے انہیں آگاہ کرنے والے ہیں۔ ادھر چین اور جنوبی کوریا نے بھی ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے ایٹمی پروگرام کے بہانے ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کھیل اسرائيل اور امریکہ نے شروع کیا ہے۔ ......../169